منڈی صادق گنج(نامہ نگار)حکومت پنجاب کی جانب سے صوبے بھر میں جاری سمارٹ لاک ڈائون پر سختی سے عملدرامد کرایا جائے منڈی صادق گنج میکلوڈ گنج اور منچن آباد میں پیرا فورس کے سکواڈ اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد عتیق اللہ خان کے احکامات کے مطابق کے سمارٹ لاک ڈان پر عملدرآمد کے لئے بھرپور انداز میں ڈیوٹی سرانجا م دے رہے ہیں سمارٹ لاک ڈان کی خلاف ورزی کرنے والے دوکان داروں کو پہلے تو وارننگ دی جاتی ہے بعد ازاں خلاف ورزی پر دوکانیں سیل کی جاتی ہیں اب تو باقاعدہ طور پر پیرا فورس کی جانب سے سمارٹ لاک ڈان خلاف کے مرتکب دوکان داروں کو بھاری جرمانے بھی کئے جا رہے ہیں پیرا فورس کا کہنا ہے کہ دوکان دار حکومت پنجاب کی جانب سے نافذ کردہ سمارٹ لاک ڈائون کے مقرر کردہ اوقات کے دوران کاروباری سرگرمیاں معطل کر دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت کا دیں۔




