فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پیپلز لیبر بیورو فیصل آباد ڈویژن کا ایک اجلاس رانا نصیر احمدخاں کی رہائش گاہ غلام محمدآباد میں ان کی ہی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں یکم مئی کو شایان شان منانے کیلئے پروگرام طے کیاگیا۔ پروگرام کے مطابق یکم مئی بروز جمعتہ المبارک کو صبح نو بجے صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر فیصل آباد ڈویژ ن کی رہائش گاہ واقع بالمقابل ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس سرکلرروڈ فیصل آباد پر ایک جلسہ عام منعقد کیاجائیگا۔ جلسہ سے پاکستان پیپلز پارٹی وسطعیٰ پنجاب کے نائب صدر چوہدری ارشد جٹ ، جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ ، ڈویژنل صدر سید عنایت شاہ ، ضلعی صدر چوہدری اعجاز احمد ، حلقہ نمبرN.A-100 کی ٹکٹ ہولڈر سدرہ سعید بندیشہ ، سٹی صدر رانانعیم دستگیرخاں ، جنرل سیکرٹری میاں اشفاق حسین، ماسٹر خادم حسین ، میڈیا سیل کے انچارج محمدطاہر شیخ ، پیپلزلیبر بیورو فیصل آباد ڈویژن کے صدر رانانصیر احمدخاں، جنرل سیکرٹری لال حسین راشد ، سٹی صدر رانامنظور احمدخان ، جنرل سیکرٹری سید علی اکبرکاظمی المعروف چندے شاہ ، ذکریا حسن ڈار، امتیاز عدیل تاج، رانا مشتاق احمد، غلام مصطفےٰ، ماسٹر اشفاق احمد، آئمہ افتخار صاحبہ، منیبہ فاطمہ ، رفعت انجم ، سمعہ نازایڈووکیٹ، شاہد گلزار انصاری ، وارث علی ناز،رانا تنزیل مقبول اورشاہد اقبال فریدی خطاب فرمائیںگے۔ اجلاس میں متفقہ طورپر چند ایک قراردادیں بھی پاس کی گئیں جن میں کہا گیا کہ(1) مزدوروں ، کسانوں اورمحنت کشوں کے حصول کیلئے محکمہ محنت کو منظم اورفعال کیاجائے۔ خاص طورپر لیبر انسپکٹروں کو انسپیکشن کاحق بحال ہونا ناگزیر ہے ۔(2)محکمہ ڈاک کو منافع بخش بنانے کیلئے ڈاک کے نظام کو تیز تر بنایاجائے۔




