فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ایم ایس ایف کے رہنما کراسان خا ن ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بجلی اور گیس لوڈ شیڈ نگ نے ملکی معیشت کا جنازہ نکال کے رکھ دیا ہے دکا ن داروں کی راس ختم ہو تی جا رہی ہے وہ دکانوں کے کرائے دے یا بجلی کے بل د ے جہاں پر دس ملازم کام کرتے تھے وہاں تین کردئے گئے ہیں اس طرح تو بے روز گاری کا سیلاب آئیگا ملک بھر میں آٹھ سے سولہ گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ نے ہر طبقے کو پریشان کر رکھا ہے ۔ ٹرانسپوٹروں کی لوٹ مار نے غریبو ں کئے لئے سفر کرنا بھی محال کر دیا ہے فیصل آبا د کی ضلعی انتظامیہ کوئی نوٹس نہیں لے رہی کہی ۔کو ئی روکنے والا نہیں کو ئی پو چھنے والا نہیں غریبوں کے مقدر میں سستی سفری سہولتیں کب ہو گی۔




