ساہیوال پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن،تین گرفتار

ساہیوال(بیورو چیف )سی سی ڈی پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن کے دوران ساڑھے تین کلو چرس برآمد کر لی اور تین سمگلر گرفتا ر کر لیا۔ سی سی ڈی سب انسپکٹر عارف محمود نے بسم اللہ پل چیچہ وطنی ایک اطلاع پرچھاپہ مار کر منشیات سمگلر محمد اشفاق کو گرفتار کر لیا ڈیڑھ کلو چر س بر آمدکر لی 300 روپے نقدی اورموبائل بھی قبضہ میں لے لیا ۔ کمالیہ روڈ چونگی چیچہ وطنی پر منصور خالد انسپکٹر نے چھا پہ مار کر شاہد پرویز منشیات سمگلر سے 1420 گرام چرس اور 450 روپے نقدی بر آمد کر لی۔ جھال روڈ نہر ایل بی ڈی سی کنارے افضال حسین سب انسپکٹر نے چھا پہ مار کر منشیات سمگلر خلیل احمد بھٹی کو گرفتار کر لیا اور ملزم کے قبضہ سے 1100 گرام چرس بر آمد کر لی۔تھانہ سی سی ڈی پولیس ساہیوال نے تین مقدمات9انسداد منشیات کنڑول ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں