عمران صفدر ورک کو جنرل منیجر SNGPL بننے پر مبارکباد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) حلقہ این اے102 محکمہ سوئی گیس کے کوآرڈینیٹر حاجی مہر مبشر اقبال نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (SNGPL) عمران صفدر ورک جنرل منیجر فیصل آباد کے عہدہ پر ترقی ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران صفدر ورک محکمہ سوئی گیس کی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہیں اور محکمہ سوئی گیس میں آنے والے سائلین کی شکایات کو دور کرنے کیلئے دفتر میں موجود رہتے ہیں۔ حاجی مہر مبشر اقبال نے مزید کہا کہ جنرل منیجر عمران صفدر ورک انتہائی محنتی’ خوش اخلاق آفیسر ہیں، جنہوں نے اپنی خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے فرائض منصبی ہمیشہ خوش اسلوبی سے سرانجام دیئے، ان کو ملنے والی ترقی ان کا حق ہے اور انشاء اﷲ عمران صفدر ورک جنرل منیجر سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کے عہدہ پر بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں