لاہور (بیورو چیف)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ یونیورسٹیوں میں منشیات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے،طلبا کونشے جیسی لعنت سے بچانا اور صحت مند تعلیمی ماحول فراہم کرناناگزیر ہے۔ یہ بات اُنہوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کے 6 رکنی وفد نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ملاقات کے دوران تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف جاری آگاہی مہم، نشے کے عادی کے علاج معالجے کی سہولیات و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعزازی قونصل جنرل سری لنکا/ سرپرست اعلیٰ ڈرگ ایڈوائزری یاسین جوئیہ نے گورنر پنجاب کو ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کی 2025کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی جبکہ کنسلٹنٹ انسدادِ منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے گورنر پنجاپ کو انسداد منشیات کے حوالے سے اقدامات بارے بریفننگ دی۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ بطور چانسلر یونیورسٹیوں میں سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ ڈرگز/ منشیاٹ کے خاتمے کے لئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔نوجوان نسل ہمارا مستقبل ہے انہیں نشے جیسی برائی سے بچانا اور صحت مند تعلیمی ماحول مہیا کرنابہت ضروری ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کی نوجوانوں کو منشیات سے بچانے اور أگہی فراہم کرنے کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں۔اُنہوں نے مزیدکہا کہ نوجوانوں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے کے لیے ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔ وفد میں وائس چیئرمین سید محسن، سیکرٹری جنرل عدیل راشد، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی آغا نئیر لطیف، منظور احمد، ذوالقرنین یاسین اورمیاں شمریز و دیگر شامل تھے۔علاوہ ازیں، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔اُنہوں نے دعا کہ کہ اللہ تعالی مرحومہ کی مغفر ت فرمائے اورلواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔




