پولیس ملازم بن کر دکانداروں سے بھتہ وصول کرنیوالا نوسر باز پکڑا گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پولیس کی یونیفارم پہن کر دکاندار وں سے بھتہ وصول کرنے والا نو سر باز پکڑا گیا۔ ملت ٹائون پولیس نے پکڑے جانے والے ملزم علی کامران کے خلاف مقدمہ درج کر کے باز پرس شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ملت ٹائون کے اے ایس آئی طاہر عباس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ117ج ب دھنولہ روڈ پر علی کامران پولیس کی یونیفارم پہن کر اور خود کو پولیس ملازم ظاہر کر کے دکانداروں اور ریڑھی چھابڑی والوں پر رعب جماتے ہوئے بھتہ وصول کر رہا تھا۔ شک ہونے پر دکانداروں نے پولیس کو اطلاع کی تو پولیس پارٹی نے چھاپہ مار کر مذکورہ نو سر باز علی کامران کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں