کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر5شہریوں کیساتھ4کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر چالاک ملزمان 5شہریوں سے 4کروڑ کی رقم لیکر رفوچکر ہو گئے، بعدازاں منافع دیا نہ رقم واپس کی’ مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے۔ تفصیل کے مطابق ملت روڈ کے رہائشی صنم حمید نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس نے واقف کار ملزم دائود سے سولر سسٹم منگوانے کیلئے 2کروڑ 30لاکھ کی رقم آن لائن بھجوائی تو حسب معاہدہ مذکورہ ملزم نے سولر سسٹم نہ بھجوائے اور نہ ہی رقم واپس کی اور لیت ولعل کے بعد چیک دیئے جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا۔ کوتوالی پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے عمر شریف نے بتایا کہ ملزم اویس نے کاروبار کیلئے 70لاکھ’ جھنگ بازار کے غلام مصطفی نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ ملزم علی نواز اور صدیق نے 60لاکھ کی رقم ادھار لیکر واپس نہ کی’ ایڈن گارڈن کے فضل کا کہنا ہے کہ اس کے جاننے والے ملزم عمران نے 25لاکھ اور مدینہ ٹائون کے حیدر سے ملزم علی جان نے ساڑھے 18لاکھ کی رقم ادھار لیکر ہڑپ کر لی۔ بعدازاں رقوم کا مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں