ایرانی وزارت خارجہ کی امارات میں متعدد افراد کو گرفتار کرنیکی مذمت

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی وزارت خارجہ نے متحدہ عرب امارات میں متعدد افراد کو گرفتار کرنے کی مذمت کی۔ اسماعیل بقائی نے کہا کہ اماراتی اداروں کا حیلے بہانوں سے بے گناہ افراد کو گرفتار کرنا قابل مذمت ہے۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات خطے میں اعتماد سازی میں معاون نہیں، امارات اچھے ہمسائیگی کے اصول پر واپس آجائے۔یاد رہے کہ یو اے ای کے ریاستی سلامتی کے ادارے نے پیر کو متعدد افراد کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں