لیگی راہنما محبوب اویسی کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع میں تبدیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنما پاکستان مسلم لیگی کے سینئر رہنما خان محبوب احمد اویسی کے صاحبزادے اور خان بلال احمد خان اویسی کے بھائی خان اویس خان اویسی کی دعوت ولیمہ کی پروقار تقریب مقامی ہوٹل میں ہوئی، جس میں سجادہ نشین آستانہ عالیہ اویسیہ اویس نگرشریف گڑھ فتح شاہ سمندری پیر طریقت’ رہبر شریعت صاحبزادہ پیر سائیں محمد اسحاق احمد اویسی’ جمعیت فیض اویسی پاکستان کے صدر صاحبزادہ پیر سائیں محمد فضل حق اویسی’ صاحبزادہ پیر سائیں جنیداویسی’ صاحبزادہ پیر سائیں رضا اویسی’ امیدوار پی پی 112 بیرسٹر عمراسرار منے خان’ ایم این اے راجہ دانیال احمد’ سابق ایم این اے چوہدری اعجاز احمد ورک’ صوبائی وزیرتعلیم راناسکندرحیات خاں کے کوارڈی نیٹر ہاشم توصیف خان’ حارث نجیب نواز خان’ سابق ڈائریکٹر کالجز معظم بن ظہور خان’ سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف ڈی اے بابر خان’ امیدوار برائے چیئرمین سی سی 31 چوہدری طارق سعید جٹ’ امیدوار سی سی 45 نعیم اشرف رحمانی’ سابق چیئرمین سی سی 28میاں طاہر ایوب’ رانا غوث بخش’ زمان خان سمیت سیاسی’ سماجی کاروباری شخصیات کے علاوہ کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی ‘کاروباری و مذہبی شخصیات’ عزیز رشتہ دار ‘قانون دان’ سرکاری افسران’ میڈیا کے نمائندوں اور حلقہ کے لوگوں نے شرکت کر کے تقریب کو چارچاند لگا دیئے’ مہمانوں نے نئے جوڑے کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شادی کے اس بندھن کو دونوں خاندانوں کے درمیان عظیم محبت کا باعث بنائے اور انکے اس نئے سفر کو راحتوں ،چاہتوں ،خوشیوں،برکتوں اور رحمتوں سے بھر دے’ اس موقع پر خان بلال احمد خان اویسی نے آنے والے تمام معزز مہمانان گرامی کا بے حد شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ نے ہماری خوشیوں میں شرکت کر کے اپنی محبت کا جو ثبوت دیا ہے میں اسے کبھی بھی فراموش نہیں کر سکوں گا’ میری دعا ہے کہ اللہ کریم آپ سب کو بھی ایسی ڈھیروں خوشیاں دیکھنا نصیب فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں