فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما اور ممبر پنجاب اسمبلی میاں محمد طاہر جمیل نے کہا ہے کہ شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کو خواب غفلت سے بیدار کیا اور اپنی انقلابی شاعری سے نئی روح پھونکی نوجوان طبقہ کے لئے علامہ اقبال کے نظریات پر چار اور فروغ ضروری ہے انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے محبت، اخوت اور بیداری ملت کو مقصد حیات قرار دیا.علامہ اقبال کے نظریات کی روشنی میں پر امن، اتحاد، علم، کردار اور انصاف کی مضبوط بنیادوں پر قائم پاکستان ہی ہمارا مستقبل ہے۔حکومت پاکستان دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے مکمل خاتمے، اور ایک معتدل اور ہم آہنگ معاشرے کے قیام کے لیے پرعزم ہے.علامہ اقبال کی نوجوان نسل کی تربیت پر خصوصی توجہ تھی۔ انہوں نے نوجوانوں کو ملت کا سرمایہ اور مستقبل کا معمار قرار دیا۔ نئی نوجوان نسل کو علم، ہنر، کردار، خود داری اور حب الوطنی سے آراستہ کرنا قومی مستقبل کے لئے ناگزیر ہے.




