فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر حیدر علی خان نے ضلع فیصل آباد کے مختلف ویٹرنری اداروں کا تفصیلی دورہ کیا۔انہوں نے سول ویٹرنری ہسپتال 248ر۔ب فیصل آباد، سول ویٹرنری ہسپتال ڈجکوٹ فیصل آباد، سول ویٹرنری ہسپتال 474گ۔ب تحصیل سمندری اور سول ویٹرنری ہسپتال مرید والا تحصیل سمندری کے دورے کے دوران ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی، ریکارڈ کی درستگی، پنجاب لائیو سٹاک کارڈ فیزIIکی ریکوری اور مجموعی سروس ڈیلیوری کا جائزہ لیا گیا۔ ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوام کو معیاری ویٹرنری سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے خاص طور پر پنجاب لائیو سٹاک کارڈ کی ریکوری کو مزید تیز کرنے اور موثر فیلڈ مانیٹرنگ پر زور دیا۔




