بجلی چور قانون کی گرفت میں آ گئے

گوجرہ(نامہ نگار)ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کر نے والے دو افرادقانون کی زد میں آگئے ۔معلوم ہواہے کہ فیسکو ٹاسک فورس نے دوران چیکنگ اقبال ٹائون کے محمد مراد کے بجلی میٹر کو چیک کیا تو اس میں ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری ہو نا پائی گئی ۔جبکہ ٹیم نے اسلام پورہ گوجرہ کے الیاس حیدر کے بجلی میٹر کی چیکنگ کی گئی تو وہ بھی ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کر تاہو اپایا گیا فیسکو ٹیم نے دونوں میٹراتار تحویل میں لے لئے اور تحریر ی طور پر تھانہ سٹی پولیس کو آگاہ کیا جنہوں نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں