ایران امریکہ مذاکرات’پاکستان کی پوزیشن نمایاں،بھارتی عالمی ساکھ تباہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران امریکا مذاکرات کے دوران پاکستان کی پوزیشن نمایاں اور بھارت عالمی منظر نامے میں پیچھے رہ گیا۔امریکی جریدے کے مطابق ایران امریکا مذاکرات کے حوالے سے بھارت کا عالمی طاقت بننے کا خواب چکناچور ہوگیا اور صرف نمائشی سیاست باقی رہ گئی ،داخلی سیاست اور میڈیا کنٹرول نے بھارت کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچایا، پاکستان اس وقت سفارتی طور پر نمایاں مقام حاصل کررہا ہے جب کہ بھارت کی سیاسی اشرافیہ اس صورتحال سے خوش نظر نہیں آتی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی گزشتہ ایک دہائی سے خود کو عالمی جنوب کا رہنما ثابت کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں اور یہ تاثر دیا کہ عالمی معاملات میں بھارت ناگزیر ہے تاہم مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع نے عالمی معیشت کو بحران میں ڈال دیا ہے، جس کے اثرات بھارت پر بھی پڑے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اسلام آباد نے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کر کے نئی دہلی کو پس منظر میں دھکیل دیا ہے جس سے بھارتی حکومت اپنی غیر اہمیت پر غور کرنے پر مجبور ہے۔ امریکی جریدے کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 8اپریل کی جنگ بندی کے بعد بھارتی سیاسی حلقوں میں مودی حکومت پر تنقید بڑھ گئی ہے، کانگریس پارٹی کے رہنما جے رام رامیش نے اسے مودی کی ذاتی نوعیت کی سفارتکاری کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا۔دریں اثناء ۔لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) فیلڈ مارشل عاصم منیرامریکہ ایران امن مذاکرات کرانے کے لیے سرگرم،پاک فوج سربراہ مذاکرات کو مکمل طور پر ٹوٹنے سے بچانے اور رابطہ کاری کی کوشش کر رہے ہیں۔فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی میں سفارتی ثالثی کی کوششوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، اور اس عمل میں پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ایک غیر روایتی مگر مرکزی کردار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کی کمی، پابندیوں اور فوجی کشیدگی کے باعث امن مذاکرات مشکل صورتحال کا شکار ہیں، تاہم پاکستان خطے میں رابطہ کاری اور مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں