صفدرآباد(نامہ نگار)نواحی قصبہ خانقاہ ڈوگراں میں صفدرآباد روڈ پر کھڑی ایک کوسٹر بس میں اچانک آگ لگ گئی۔آگ اتنی شدید تھی کہ منٹوں سیکنڈوں میں کوسٹر کو جلا کر رکھ دیا ۔ ایمبولینس اور ریسکیو 1122 نے فوری پہنچ کر بکٹ سسٹم کے تحت پانی ڈال کر آگ بجھا دی اور آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا ۔مسافر کوسٹر رانا فیصل نامی ٹرانسپورٹر کی ملکیتی بتائی جاتی ہے۔آگ کو مزید پھیلنے روک نے کے لئے ایمبو لینس سٹاف ،مقامی شہریوںاور ریسکیو 1122 نے فوری کوشش کی ، پانی ڈالنے سے آگ تو بجھ گئی تاہم آگ شدید ہونے کی وجہ سے کوسٹر مکمل جل کر خاکستر ہو گئی۔آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا مالی نقصا ن ہوا ،کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہیںہو سکا۔




