ضلعی انتظامیہ کی ایل پی جی مافیا کو کھلی چھٹی،گیس450سے500روپے تک فروخت ہونے لگی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی ایل پی جی مافیا کو کھلی چھوٹ ‘ایل پی جی450 سے500روپے کلو میں فروخت ہونے لگی، سرکاری ریٹ اعلانات تک محدود، کوئی پوچھنے والا نہیں، اعلیٰ حکام سے نوٹس کا مطالبہ۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی ناکامی کے باعث ایل پی جی مافیا کو کھلی چھوٹ، سرکاری ریٹ اعلان تک محدود ، ایل پی جی گیس 450سے 500روپے کلو میں فروخت ہونے لگی شہری ایل پی جی مافیا کے رحم و کرم پر، جس کی وجہ سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں، ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر شدید برہم۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث ایل پی جی مافیا دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹ رہا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔ مقامی افراد نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایل پی جی کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں