یونیورسٹی آف کمالیہ میں علمی نشست کا انعقاد

کمالیہ(نامہ نگار)یونیورسٹی آف کمالیہ میں فیکلٹی ممبران کے لیے ایک خصوصی علمی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں معروف ماہرِ تعلیم ڈاکٹر شاہد قریشی ریکٹر، گفٹ یونیورسٹی و پروفیسر آف مینجمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور اساتذہ سے ایک نہایت معلوماتی و فکری سیشن میں خطاب کیا۔اپنے خطاب میں ڈاکٹر شاہد قریشی نے اساتذہ کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ایک مثر استاد محض علم کی ترسیل تک محدود نہیں ہوتا بلکہ وہ ایک رہنما، مربی اور طلبہ کے کردار کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے ۔ انہوں نے زور دیا کہ اساتذہ طلبہ میں سوال کرنے کی جستجو، تنقیدی سوچ اور اپنی صلاحیتوں کو دریافت کرنے کا شعور بیدار کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک بہترین استاد وہ ہوتا ہے جو طلبہ کی سوچ کو وسعت دے ، انہیں خودمختاری کی راہ پر گامزن کرے اور زندگی کے اعلی مقاصد سے روشناس کرائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تدریسی طریقوں میں جدت لانا بھی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔نشست کے اختتام پر فیکلٹی ممبران نے اس سیشن کو نہایت مفید اور رہنمائی فراہم کرنے والا قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کی علمی سرگرمیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں