2ہزار سے زائد بچوں میں ایچ آئی وی کی تشخیص

اسلام آباد (بیورو چیف) پاکستان میں 15ماہ کے دوران 2ہزار سے زائد بچوں میں ہیومن امیونو وائرس کی تشخیص کی گئی ہے ۔ وفاقی وزارت صحت کے کامن مینجمنٹ یونٹ کے مطابق ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں میں 1274لڑکے اور 834لڑکیاں شامل ہیں جبکہ ایچ آئی وی سے سندھ میں سب سے زیادہ بچے متاثر ہوئے جہاں 15ماہ کے دوران 1515بچوں میں ایچ آئی وی کی تشخیص ہوئی، سندھ میں 2025کے دوران 1186اور 2026کے پہلے3ماہ میں مزید 329بچے متاثر ہوئے۔سی ایم یو حکام کے مطابق اس فہرست میں پنجاب دوسرے نمبر پر ہے جہاں 2025ء کے دوران 418بچوں میں ایچ آئی وی کیسز رپورٹ کئے گئے ،اسی طرح خیبرپختونخوامیں 111بچوں میں ایچ آئی وی کیسز رپورٹ کئے گئے جہاں 2025ء میں 90اور 2026ء کے پہلے 3ماہ میں 21کیسز رپورٹ ہوئے۔ سی ایم یو حکام کے مطابق بلوچستان میں 38بچوں میں ایچ آئی وی کی تشخیص کی گئی، صوبے میں 2025ء میں 33، 2026ء کے پہلے3 ماہ میں 5کیسز ہوئے جبکہ اسلام آباد میں 22کیسز رپورٹ ہوئے جن میں 2025میں 17اور 2026میں مزید 5کیسز رپورٹ ہوئے،اس کے علاوہ آزاد کشمیر میں 3اور گلگت بلتستان میں ایک بچے میں ایچ آئی وی کی تشخیص کی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں