ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن اور ڈپٹی کمشنر عمر میلہ کی ہدایات کے تحت پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ضلع بھر میں بھرپور کریک ڈاون کیا، جس کے دوران مضر صحت اشیاکی بڑی مقدار تلف اور متعدد یونٹس کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔بائی پاس چوک پر NE-787 نمبر گاڑی سے 290 کلو مضر صحت گوشت برآمد کر کے تلف کر دیا گیا، جبکہ جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے پر مقدمہ درج کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ضلع بھر میں 16 فوڈ پوائنٹس اور یونٹس کی چیکنگ کی گئی جن میں 15 کو مجموعی طور پر 1 لاکھ 72 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ایک مصالحہ یونٹ کا سیمپل فیل ہونے پر اسے اصلاح تک بند کر دیا گیا۔کارروائیوں کے دوران 256 کلو ناقص گھی، ایک من سے زائد ایکسپائر اشیا ، پانی اور مصالحہ جات بھی تلف کیے گئے۔ مختلف مقامات پر ناقص آئل میں فرائنگ، صفائی کے ناقص انتظامات، حشرات کی بھرمار، فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل و ٹریننگ سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی اور آئل تبدیلی ریکارڈ نہ رکھنے سمیت سنگین خلاف ورزیاں بھی سامنے آئیں۔یہ تمام کارروائیاں ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی یاسر مشتاق کی قیادت میں کی گئیں، جبکہ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسی رضا نے کہا کہ عوام کی صحت کا تحفظ ادارے کی اولین ذمہ داری ہے اور صحت دشمن عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔




