کمالیہ(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل کمالیہ کے سابق صدر حمید اللہ خان کھرل طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔ ان کے انتقال کی خبر سنتے ہی سیاسی و سماجی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔مرحوم کافی عرصہ سے علیل تھے اور زیرِ علاج رہے ۔ وہ اپنے علاقے میں ایک متحرک سیاسی و سماجی شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے اور پارٹی کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔مرحوم کی نماز جنازہ ان کی رہائش گاہ پر ادا کیے جانے کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا مقامی سیاسی رہنماں کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔




