پٹرولنگ پولیس نے ڈکیتی کے2ملزمان کو گرفتار کر لیا

ساہیوال ( بیورو چیف) پٹرولنگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور راہزنی کے متعدد مقدمات میں مطلوب 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل آفیسر پٹرولنگ پولیس ساہیوال راجہ فخر بشیر کی ہدایات پر پٹرولنگ پولیس پوسٹ 34 ای۔بی کی ٹیم نے دوران ناکہ بندی ملزمان شبیر حسین اور خلیل احمد کو گرفتار کیا، جن سے کاربین بمعہ 10 کارتوس اور پسٹل 30 بور بمعہ 5 گولیاں برآمد ہوئیں۔ ملزمان کے خلاف تھانہ صدر عارفوالہ میں مقدمات درج کر لیے گئے۔دوسری جانب پٹرولنگ پولیس پوسٹ 92 نائن ایل کی ٹیم نے دوران گشت بس اسٹاپ سے 11 سالہ بچے ریحان وسیم کو تحویل میں لے کر تحقیقات کیں، جس پر معلوم ہوا کہ وہ گھر سے بھاگ آیا تھا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچے کو بحفاظت اس کے والد کے حوالے کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں