شہری کے گھر سے15لاکھ چرانے والا ملزم گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ منصورآباد توقیر اختر گجر نے مانانوالہ میں شہری کے گھر سے 15لاکھ کی رقم چرانے والے ملزم معمار کو گرفتار کر لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 203 رب مانانوالہ کے رہائشی علی اصغر ولد چراغ دین نے گھر کی تعمیر ومرمت کیلئے معمار ناظم ولد رضوان سکنہ نیو مظفر کالونی کو کام پر لگا کر چلا گیا اور شام کو مذکورہ معمار کام مکمل کر کے چلا گیا۔ بعدازاں شام کو کمرہ میں پڑا سوٹ کیس کو چیک کیا تو اس سے 15لاکھ 75ہزار کی رقم غائب تھی۔ جس پر پولیس کو اطلاع کی تو ایس ایچ او تھانہ منصورآباد توقیر اختر گجر نے شواہد اکٹھے کر کے معمار ناظم کو حراست میں لیکر شامل تفتیش کیا تو اس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے تیرہ لاکھ کی رقم برآمد کروا دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں