فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مکوآنہ بائی پاس روڈ پر ڈرائیور کو اونگھ آنے سے ٹرک بے قابو ہو کر کھمبے سے ٹکرا کر سڑک کنارے کھڑی خاتون کو کچل دیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ تفصیل کے مطابق ٹرک نمبری LWN-5742 مال لوڈ کر کے مکوآنہ بائی پاس سے کھڑیانوالہ کی جانب جا رہا تھا کہ ڈرائیور کو اچانک اونگھ آنے سے تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر بجلی کے پول سے ٹکرانے کے بعد سڑک کنارے کھڑی خاتون پر چڑھ گیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو 33سالہ خاتون کوثر بی بی زوجہ محمد نواز سکنہ 205 رب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکی تھی۔ ریسکیو ٹیم نے خاتون کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔




