آتش بازی کا سامان لے کر جانے والا گرفتار

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار)تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے نیو ٹرک اسٹینڈ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان ترسیل کرنیوالے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ائیرپورٹ ثاقب ریاض کی سربراہی میں ٹیم نے کارروائی کے دوران ملزم عمران کو حراست میں لیا۔پولیس نے ملزم کے قبضہ سے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان، جن میں 10 توڑے ماچس پٹاخے شامل ہیں، برآمد کر لیے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے کہا ہے کہ قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہر میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں