چین کو چاول کی برآمدات میں511فیصد اضافہ

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کی چین کو چاول کی برآمدات میں غیر معمولی طور پر 511فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو دونوں ممالک کے درمیان زرعی تجارت کے بڑھتے ہوئے تعلقات کی عکاسی ہے۔یہ اعداد و شمار چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز (جی اے سی سی)کی جانب سے جاری کیے گئے ۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق2026کے ابتدائی تین مہینوں میں پاکستان کی چین کو چاول کی برآمدات 45.19ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں، جو 2025کے اسی عرصے میں ریکارڈ کیے گئے 7.39ملین ڈالر کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔ یہ اضافہ چینی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی طلب اور پاکستانی برآمد کنندگان کے لیے بہتر مارکیٹ رسائی کی عکاسی ہے۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق اہم زمروں میں جزوی یا مکمل طور پر ملے ہوئے چاول (کموڈیٹی کوڈ 10063020)کی برآمدات 2026کی پہلی سہ ماہی کے دوران 33.60ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں، جبکہ گزشتہ سال یہ تقریباً 6ملین ڈالر تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں