پاکستان کے معاشی اشارئیے بہتر ہو رہے ہیں

اسلام آبا د(بیورو چیف)وزیرخزانہ کے مشیرخرم شہزادنے کہاہے کہ جغرافیائی سیاسی چیلنجز اور عالمی معاشی دباؤ کے باوجود پاکستان کے بنیادی معاشی اشاریے بتدریج بہتر ہو رہے ہیں، اصلاحات کے حوالہ سے اقدامات، بڑھتی سرمایہ کاری اور عالمی اعتماد سے اس امرکی نشاندہی ہورہی ہے کہ پاکستان مستحکم اور ترقی پذیر معیشت کی جانب گامزن ہے۔منگل کوسماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پراپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کی معیشت اور سفارتی سرگرمیوں میں حالیہ مہینوں کے دوران نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے جس سے یہ تاثر مضبوط ہو رہا ہے کہ ملک بتدریج استحکام اور ترقی کی سمت میں آگے بڑھ رہا ہے، مختلف معاشی اشاریوں، سرمایہ کاری کے رجحانات اور عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے اعتمادسے امرکی نشاندہی ہورہی ہے کہ اصلاحات اور پالیسی اقدامات کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں