فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈی ٹائپ کالونی پولیس نے بیوی پر تیزاب پھینکنے والے ملزم شوہر کو گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق 224 رب غوثیہ آباد گلی نمبر 11 کے اکبر علی نے بتایا کہ اس کی ہمشیرہ عشرت بی بی کی شادی 12سال قبل ذیشان سے شادی ہوئی، ان کے ہاں سات بچے پیدا ہوئے اور معاشی حالت کی وجہ سے میاں بیوی میں جھگڑا رہتا تھا، 23اپریل کو میاں بیوی میں کسی بات پر دوبارہ تلخ کلامی ہوئی تو شوہر ذیشان نے بیوی عشرت بی بی پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گیا تھا اور خاتون کاچہرہ بری طرح جھلس گیا۔ تاہم سی پی او کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ڈی ٹائپ کالونی سب انسپکٹر امتیاز علی نے ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم شوہر کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا۔




