فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کھیلیں نوجوان نسل کو بے راہروی سے بچانے کا بہترین ذریعہ ہیں’ جس قوم کے کھیلوں کے میدان آباد ہوں اس قوم کے نوجوان معاشرے کی تمام برائیوں سے چھٹکارا حاصل کر لیتے ہیں’ ہم اس قدر خوبصورت اور مثالی کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں’ ان خیالات کا اظہار مہمانان خصوصی نیوز ایڈیٹر ڈیلی بزنس رپورٹ ریاض ملک’ صدر انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ الائیڈ گروپ گروپ چوہدری پرویز اقبال کموکا’ رانا عبدالحسیب ٹیپو اور عمران وینس نے چھوٹی ڈی گرائونڈ میں پہلا عطا محمد شہزاد (مرحوم) کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے شرکاء سے کیا’ اس موقع پر وقاص مغل’ حاجی ملک محمد اسلم’ حاجی عبد الطیف’ حاجی محمد تفسیر’ ملک علی زوہیب ایڈووکیٹ’ مرزا علی تاہا’ ملک عطا محمد شہزاد’ ملک سرفراز’ حافظ توقیر’ اسامہ احمد مدنی’ محمد بن ریاض’ شاہد چشتی بھی موجود تھے’ مقررین نے کہا کہ نوجوان نسل کو فضول مصروفیات اور سوشل میڈیا سے نکال کر کھیلوں کے میدان کی طرف لانا لائق تحسین کام ہے’ انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ منفی سرگرمیوں کو چھوڑ کر مثبت سرگرمیوں میں حصہ لیں اور معاشرے کا مفید شہری بن کر قوم اور ملک کی عزت اور وقار میں اضافہ کریں’ کہتے ہیں ایک صحت مند دماغ’ صحت مند جسم میں ہوتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ بری عادات ترک کر کے مثبت کھیلوں میں حصہ لیں تاکہ معاشرے میں عزت اور وقار سے زندگی بسر کر سکیں’ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی کسی بھی ملک کے سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں اور ملک کا اہم طبقہ ہوتے ہیں ان کے کردار سے ثابت ہونا چاہئے کہ وہ واقعی حقیقی سفیر ہیں اور اپنے ملک کا نام ہر فورم پر بلند رکھنے کیلئے ہمہ تن گوش ہیں’ ہماری دعا ہے کہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑی اپنا اور اپنے ملک کا نام کمائیں اور والدین کیلئے آسانیاں پیدا کریں’ یاد رہے کہ چھوٹی ڈی گرائونڈ میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم منڈا الیون کرکٹ کلب کو 50 ہزار اور رنراپ آنے والی ٹیم طاہر اینڈ سنز کرکٹ کلب کو 25 ہزار روپے کیش انعام دیا گیا۔




