ISO9001سرٹیفکیٹس ،MCFنے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایک تاریخی اعزاز ۔ میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کے نام۔ میونسپل کارپوریشن فیصل آباد (MCF)، پنجاب کی پہلی لوکل گورنمنٹ ہے جسے پلاننگ برانچ ISO 9001 سرٹیفیکیشن کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔اس تاریخی کامیابی کی خوشی میں میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کے اقبال ہال میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کمشنرفیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ، چیف آفیسر عثمان غنی، ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری، ارکان اسمبلی، میونسپل آفیسرز، تاجر،سیاسی و سماجی شخصیات سمیت کارپوریشن کے عملہ نے بھی شرکت کی۔ کمشنر فیصل آباد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارپوریشن کی اس کامیابی پر چیف آفیسر عثمان غنی اور کارپوریشن کا تمام عملہ مبارکباد کا مستحق ہے، چیف آفیسر نے خطاب کرتے ہوئے شرکا کا شکریہ ادا کیا کہ آپ سب نے ایم سی ایف کی اس کامیابی پر ہمارے ساتھ اس تقریب میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں