مراکش ‘ فاطمہ المنصوری پہلی خاتون وزیراعظم نامزد

ربات(مانیٹرنگ ڈیسک) مراکش کے بادشاہ محمد ششم نے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی جماعت کی رہنما فاطمہ الزہرہ المنصوری کو ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم کیلئے نامزد کر دیا۔المنصوری کی جماعت نے انتخابات میں 97 نشستیں حاصل کرکے برتری حاصل کی، بادشاہ نے انہیں نئی حکومت تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپی ہے، پیشہ کے اعتبار سے وکیل المنصوری سابق حکومت میں وزیر ہاسنگ اور میئر بھی رہ چکی ہیں۔وہ اب اتحادی حکومت بنانے کے لئے مختلف جماعتوں سے مذاکرات کریں گی، نئی حکومت کی اہم ذمہ داریوں میں 2030 کے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کی تیاریوں کے آخری مراحل کی نگرانی بھی شامل ہوگی۔مراکش سپین اور پرتگال کے ساتھ مل کر ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں