وزیر داخلہ محسن نقوی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ

کراچی (بیوروچیف) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی کے جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے امیگریشن کائونٹرز کا معائنہ کیا اور مسافروں کے امیگریشن عمل کا جائزہ لیا ۔ وزیر داخلہ بیرونِ ملک جانیوالے مسافروں سے بھی ملے اور امیگریشن کے طریق کار اور دستیاب سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے بعض مسافروں کی سفری دستاویزات چیک کیں اور ایف آئی اے حکام سے ان کی تصدیق بھی کرائی۔محسن نقوی نے امیگریشن ٹیم کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کانٹرز پر اضافی عملہ تعینات کرنے سے مسافروں کی طویل قطاریں ختم ہو گئی ہیں۔ انہوں نے ایئرپورٹ امیگریشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد اکبر کی کارکردگی کو بھی سراہا۔وفاقی وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ مسافروں کو امیگریشن کے دوران ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے، جبکہ نامکمل یا غیر تصدیق شدہ سفری دستاویزات رکھنے والے مسافروں کو ہرگز سفر کی اجازت نہ دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں