جڑانوالہ (نامہ نگار) آبیانہ اور زرعی ٹیکس کی ریکوری کیلئے جانیوالی محکمہ مال کی ٹیم پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے 7 نامزد 20 کس نامعلوم مسلح افراد کیخلاف دہشت گردی اقدام قتل سمیت 10 دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا،تفصیلات کے مطابق تحصیلدار خلیل احمد نے تھانہ روڈالہ روڈ پولیس کو درخواست گزاری کہ ہمراہ نائب تحصیلدار محمد حسین،گردوار رانا بہادر علی،حلقہ پٹواریاں اکمل حسن شاہ اور مبشیر حسن کے ہمراہ بسلسلہ ریکوری ابیانہ/زرعی ٹیکس ریکوری کیلئے چک نمبر 375 گ ب گئے تو الزام علیہان احمد یار،لطیف،غلام بشیر،نوید مظہر،نعمان،شفقت ہمراہ 20 کس نامعلوم افراد مسلح اسلحہ ریکوری ٹیم پر قاتلانہ حملہ کر دیا اور پٹوری اکمل حسن سے ریکوری کی رقم مبلغ 10 ہزار روپے اور سرکاری لیپ ٹاپ مالیت ڈیرھ لاکھ روپے چھین لیا اور پٹوری مبشر حسن سے رجسٹر (خسرہ گردواری) بھی چھین لیا اور قتل جیسی سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے پولیس تھانہ روڈالہ روڈ نے 7 نامزد اور 20 نامعلوم مسلح افراد کیخلاف دہشت گردی اقدام قتل سمیت 10 دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔




