سگے خالو نے بھانجے کو قتل کر کے کرنٹ لگنے کا ڈرامہ رچا دیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ایئرپورٹ کے علاقہ میں سگے خالو نے بھانجے کو قتل کرکے کرنٹ لگنے سے موت واقع ہونے کا ڈرامہ رچا دیا، تدفین کے لیئے میت کو غسل دینے کے دوران قتل کا بھانڈا پھوٹ گیا۔ بتایا گیا ہے کہ 130شمالی سلانوالی سرگودھا کا رہائشی 22سالہ اقبال شاہ اور اسکا خالو عنایت شاہ و دیگر تھانہ ایئر پورٹ کے علاقہ ساتواں میل میں ایک سیمنٹ فیکٹری میں کام کرتے تھے جہاں پر ان دونوں میں جھگڑا ہوا اور عنایت شاہ نے فائرنگ کرکے اپنے بھانجے اقبال شاہ کو قتل کر دیا اور اسکے کپڑے تبدیل کرکے اسکی نعش اسکے آبائی گائوں سلانوالی پہنچائی جہاں پر اسکے گھر والوں کو بتایا گیا کہ اقبال کی کرنٹ لگنے کے باعث موت واقع ہو گئی ہے اور تدفین کے لیئے میت کو غسل دیتے مقتول کی بغل میں گولی لگنے کا نشان نظر آنے پر قتل کا بھانڈا پھوٹ گیا، تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے ایک نامزد جبکہ 4نامعلوم ملزمان کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔ ،تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں معمولی جھگڑے پر عنایت شاہ نے فائرنگ کر کے اپنے 22سالہ کزن اقبال شاہ کو قتل کر دیا۔ ملزمان نے قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے لاش آبائی شہر منتقل کر دی، تاہم غسل کے دوران گولی کا نشان ملنے پر بھانڈا پھوٹ گیا۔ پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں 5افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں