فیصل آباد میں ڈاکو راج،آج پھر48وارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملک کے تیسرے بڑے شہر میں ڈاکوئوں اور چوروں نے ”ات” مچا دی، آج پھر مزید48وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے، جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 8خواتین اور 2نوجوانوں کو اغواء کر لیا’پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ اعجاز ٹائون کے ارشد کی اہلیہ (ن) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان، رضا آباد کے علاقہ بابو والا کے علی رضا کی اہلیہ (ر)’ جواں سالہ بیٹی (ج) کو اغوا کر لیا گیا، ملت ٹائون کے علاقہ 203ر۔ب کے وسیم کی بیٹی (الف) کو ملزمان عثمان وغیرہ، ساہیانوالہ کے علاقہ153ر۔ب کی سائرہ بی بی کی بیٹی (ع) گھر سے بازار گئی واپس نہ آئیں، ٹھیکریوالا کے علاقہ 68ج ب کے ذیشان کی اہلیہ (ث) کو نامعلوم ملزمان، جڑانوالہ کے علاقہ 240موڑ کے عاقب حسین کی ہمشیرہ (ع) کو نامعلوم ملزمان، کھرڑیانوالہ کے علاقہ 266ر۔ب کے رحمان کی اہلیہ (ح) کو کم سن بچوں سمیت ملزمان صدام وغیرہ، کھرڑیانوالہ کے علاقہ 266۔ب کی شکیلہ بی بی کی بیٹی (ع) کو ملزمان متین وغیرہ نے اغواء کر لیا، ٹھیکری والا کے علاقہ 276ج ب کی شمائلہ کا بھائی عامر’ منصور آباد کے اظہر علی کا بیٹا ارحم گھر سے ڈیوٹی پر گئے واپس نہ آئے جنہیں نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا جبکہ الائیڈ ہسپتال میں آنے والے ایاز خان سے سوا لاکھ چور لے اڑے، عوامی کالونی کے عرفان رفیق سے لاکھوں کے زیورات، نقدی چھین لی، سلیمانیہ کالونی کے زبیر یوسف کے گھر سے بھاری مالیت کا سامان چوری، گھمن پورہ کے نعیم شاہ کے گھر سے بھاری مالیت کا سامان چوری، 219ر۔ب کے امانت کے گھر سے 2بکرے چوری، ڈی گرائونڈ کے عرفان نعیم سے جھپٹا مار کر فون، شاہین چوک چک جھمرہ کے آصف علی سے ڈیڑھ لاکھ وفون، 105ر۔ب کے فاروق کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 139ر۔ب کے علی رضا کی حویلی سے کٹا چوری، 129ر۔ب کے حنیف کے گودام سے موٹریں چوری، 146ر۔ب کے ناصر سے 60ہزار وفون چھین لیا، 60ج ب کے اسحاق سے 30ہزار وفون، ستارہ کالونی کے یحییٰ کے گھر سے قیمتی سامان چوری، جھنگ روڈ بائی پاس کے قریب وسیم سے نقدی وفون چھین لیا، 259ر۔ب کے امجد کے سٹور سے لاکھوں کا سامان چوری، سمندری روڈ پر حیدر سے 20ہزار وفون، جڑانوالہ روڈ سنٹرل جیل کے باہر شفیق سے نقدی، طلائی انگوٹھی چھین لی، الٰہی آباد کے لیاقت کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، خانوآنہ چوک میں رمضان سے موٹرسائیکل، نقدی وفون چھین لیا، سمن آباد کے نسیم کے گھر سے سامان چوری، 65گ ب کے منظور احمد کی حویلی سے 2بکرے چوری، 112گ ب کے آصف کے ڈیرہ سے سامان چوری، 115گ ب کے عمر لیاقت کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی، 91گ ب کے شاہد سے 19ہزار وفون، 40گ ب کے مختار حسین کے ڈیرہ سے لاکھوں کے قیمتی جانور چوری، 272گ ب کے واحد سے 75لاکھ، 586گ ب کے اللہ دتہ سے 25ہزار وفون چھین لیا، مکوآنہ کی روبینہ کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، 401گ ب کے اظہر حسین کے ڈیرہ سے گندم چوری، 607گ ب کے مبشر کی حویلی سے بکرے چوری، 608گ ب کے طارق جاوید کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری، قصبہ تاندلیانوالہ کے فیصل کا گھر لوٹ لیا، 467گ ب کے ابوبکر کے گھر سے بکرے چوری، 98گ ب کے لطیف انجم کے ڈیرہ سے ٹیوب ویل کا سامان چوری اور دیگر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے۔علاوہ ازیں انصاری پارک سے محمد عمر، تلیانوالہ کے ندیم، مقبول ٹائون کے امتیاز، 49ج ب کے نصیر احمد، مدنی چوک سمن آباد سے شاہد، 263ر۔ب کے عثمان، گلشن رحمان سے علی، شہروآنہ کے ہارون مسیح اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں کے گروہوں کو پکڑنے میں ناکام رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں