فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد(بیوروچیف) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیرسے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ملاقات کی ہے جس میں علاقائی صورت حال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی اسلام آباد میں پہلی باضابطہ ملاقات کے دوران ایران اور پاکستان کے درمیان علاقائی سکیورٹی اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سفارتی ذرائع نے مزید بتایا کہ فیلڈ مارشل سے ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی اور قومی سلامتی مشیر جنرل عاصم ملک بھی شریک ہوئے جبکہ ایرانی وفد میں نائب وزیر خارجہ غریب آبادی، سفیر رضا امیری مقدم اور ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی شامل ہیں۔بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران ایران اور پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ پر زور دیا اور پاک ایران تعلقات اور سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ایرانی سفارتخانے کے مطابق ایرانی وفد وزیر خارجہ عباس عراقچی کی سربراہی میں وزیراعظم شہباز شریف سے بھی اہم ملاقات کرے گا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور عسکری قیادت بھی موجود ہوگی۔اس اہم ملاقات میں ایران امریکا مذاکرات کے دوسرے دور سے متعلق امور پر بات چیت ہوگی، خطے کی تازہ صورتحال اور امن و استحکام کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں