اسلام آباد (بیوروچیف) کفایت شعاری اقدامات کے باوجود کرکٹ کے شائقین کیلئے بڑی خوشخبری،وزیراعظم شہبازشریف نے پی ایس ایل فائنل میں تماشائیوں کو آنے کی اجازت دیدی۔پی ایس ایل11کے فائنل میں شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی،وزیراعظم شہبازشریف نے پی ایس ایل فائنل میں تماشا ئیوں کو آنے کی اجازت دی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہافرنچائز مالکان کی درخواست پر فائنل میں تماشائیوں کو اجازت دی، فیصلے پر وزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ اداکرتے ہیں۔خیال رہے کہ پی ایس ایل 11 کا فانل میچ 3 می کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے۔




