کار الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق، 3افراد زخمی

چنیوٹ(نامہ نگار)چنیوٹ میں تیز رفتار کار بے قابو ہوکر بجلی کے کھمبے سے ٹکرا کر الٹ گئی حادثے میں کار ڈرائیور موقع پر جان بحق جبکہ کار میں سفر تین افراد شدید زخمی ڈیڈ باڈی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا واقعہ فیصل آباد روڈ بائے پاس پر پیش آیا تفصیلات کے مطابق چنیوٹ فیصل آباد روڈ بائی پاس کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہوکر بجلی کے کھمبے سے ٹکرا کر الٹ گئی، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں کار ڈرائیور موقع پر جانبحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوئے حادثے میں جانبحق شخص کی شناخت 35 سالہ رانا منیر جو فیصل آباد کا رہائشی کے نام سے ہوئی ریسکیو امدادی ٹیم ڈیڈ باڈی اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں