صفائی آپریشن میں کسی قسم کی بدانتظامی برداشت نہیں کی جائیگی،ایم ڈی ستھرا پنجاب اتھارٹی عابد حسین بھٹی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ا تھارٹی عابد حسین بھٹی نے پرائیو یٹ رکشہ ڈرائیورز کو کنٹریکٹرز کی جانب سے رقوم کی عدم ادائیگیوں پر سختی سے نوٹس لیا اور اس ضمن میں نجی صفائی کمپنی کو کنٹریکٹ کے مطابق بروقت ادائیگی نہ کرنے اور اسکے نتیجے میں نہ صرف صفائی کا عمل متاثر ہونے بلکہ ستھرا پنجاب پراجیکٹ کی ساکھ متا ثر ہونے پر شو کاز نوٹس جاری کیا۔ منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے تحت ”ستھرا پنجاب پروگرام” میں شفافیت اور بہتری اولین ترجیح ہے۔ ستھرا پنجاب پروگرام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے جسے بین الاقوامی سطح پر بھی پذیرائی حاصل ہے۔ صفائی آپریشن میں کسی بھی قسم کی بدانتظامی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کنٹریکٹر کو پرائیویٹ رکشہ ڈرائیورز کے بقایا جات کی فوری ادائیگی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں