ہر دلعزیز شخصیت ملک عطاء محمد شہزاد انتقال کرگئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) خوش اخلاق اور اہل علاقہ کی اعلیٰ شخصیت ملک عطاء محمد شہزاد انفارمیشن سیکرٹری مرکزی میلاد کمیٹی سی سی 72 رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، (اناﷲ وانا الیہ راجعون) ۔ ان کی نماز جنازہ آج مرکزی جامع مسجد چوک جھال خانوانہ میں بعد از نماز ظہر ادا کر دی گئی ہے۔ نمازجنازہ میں سیاسی’ سماجی شخصیت سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ان کی رہائش گاہ محلہ جیلانی پورہ گلی نمبر3 واٹر فلٹریشن پلانٹ والی گلی میں ہے۔ ”ڈیلی بزنس رپورٹ” کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’ نیوز ایڈیٹر ریاض ملک ودیگر سٹاف نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں