وہاڑی میں کلثوم نواز میڈیکل کالج بنانے کا منصوبہ

لاہور (بیوروچیف) پنجاب حکومت نے وہاڑی میں میڈیکل کالج بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا نام کلثوم نواز میڈیکل کالج وہاڑی ہو گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے سیکرٹریٹ سے میڈیکل کالج کیلئے سمری طلب کرلی اور کلثوم نواز میڈیکل کالج وہاڑی کیلئے جگہ کی نشاندہی کرنے کا حکم دیدیا۔ وزیراعلیٰ نے ترقیاتی منصوبے کیلئے متعلقہ محکمے سے فزیبلیٹی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں