فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے رہنماؤں شیخ اعجاز احمدایڈووکیٹ اور شیخ محمد یوسف کے درمیان صلح ، اختلافات ختم ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) فیصل آباد کے سٹی صدر شیخ اعجاز احمد ایڈووکیٹ اور سابق ڈپٹی میئر و ٹکٹ ہولڈر شیخ محمد یوسف کے درمیان گزشتہ چند روز سے بیان بازی جاری تھی جس کے باعث پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا تھا ۔ وزیر اعظم مشیر، سینیٹررانا ثنااللہ خاں نے اپنے ڈیرے سمن آباد میں دونوں کی صلح کروادی اور اختلافات ختم کروا دیئے ۔ اس موقع پر دونوں رہنما ایک دوسرے سے بغل گیر ہوئے اورباہم مل کر پارٹی کیلئے کام کرنے اور آئندہ میڈیا میں کسی بھی قسم کی بیان بازی نہ کرنے اور پارٹی ڈسپلن کو برقرار رکھنے کا عزم کیا۔ اس موقع پر ٹکٹ ہولڈ ر میاں عرفان منان اور جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن سٹی فیصل آباد میاں ضیاالرحمن بھی موجود تھے ۔




