نامعلوم افراد نے گندم کی فصل کو آگ لگا دی

گوجرہ(نامہ نگار)نامعلوم افراد نے زمیندار کی گندم فصل کو آگ لگا دی ،لاکھوں کی گندم جل کر خاک کا ڈھیربن گئی۔پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر 241گ ب کے محمد عثمان کے رقبہ میں اس کی گندم کودو نامعلوم افراد نے آگ لگادی ج اور موقع سے فرارہو گئے آگ لگنے کے نتیجہ میں اس کی15لاکھ روپے مالیتی گندم جل کر خاکسترہو گئی ۔اطلاع ملنے پرتھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں