نامعلوم افراد کیخلاف چوری کا مقدمہ

گوجرہ(نامہ نگار)چوروں نے مختلف وارداتوں میںمال وزر چوری کر لیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر355ج ب کی خالدہ پروین کے گھر میں نامعلوم چور داخل ہو ئے اور اس کے گھر سے نقدی ودیگر قیمتی سامان کل مالیتی3 لاکھ 92 ہزار روپے سے زائد چوری کر لیااور موقع سے فرارہو نے میں کامیاب ہو گئے۔دوسری واردات میںچک نمبر281ج ب کے محمد اسلم کے ڈیری فارم سے نامعلوم چوروں نے 50ہزارروپے نقدی وٹیوب ویل موٹر مالیت 1لاکھ40ہزارروپے چوری کر لی۔ اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے چوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں