خاتون محتسب پنجاب ڈاکٹر نجمہ افضل کا دورہ قصر بہبود

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)خاتون محتسب پنجاب ڈاکٹر نجمہ افضل نے قصر بہبود کا دورہ کیا اور سٹیچنگ یونٹ میں جاری کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ادارہ میں موجود خواتین ورکرز کو خاتو ن محتسب پنجاب کی طرف سے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ویمن پروٹیکشن ایکٹ کے بارے میں بھی تفصیلی بات چیت کی۔انچارج ادارہ ریحانہ یاسمین نے ڈاکٹر نجمہ افضل کی بطور چیئرپرسن قصر بہبود کاوشوں کو سراہا اور بتایا کہ کیلاش انٹرپرائزز کے تعاون سے موجودہ سٹیچنگ یونٹ کے قیام کا سہرا بھی ڈاکٹر نجمہ افضل کو جاتا ہے۔شہناز بشیر ریٹائرڈ پرنسپل کارخانہ بازار کالج، ڈائریکٹر ایچ آر کیلاش محمد طارق،شفقت رسول،روبینہ شہاب ایڈووکیٹ اور ایڈوائزری کمیٹی کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں