قصور(نامہ نگار)تھانہ صدر کی حدود میں دیور نے گھریلو جھگڑے پر بھابی کو قتل کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ دیور نے بھابی کو گھریلو تنازعہ پر چھریوں کے پے در پے وار کر کے قتل کیا ، قتل ہونے والی ارم کے خاوند رمضان کے مطابق گھریلو تنازعہ پر جھگڑا ہوا۔خاوند کی عدم موجودگی میں اس کے بھائی نے چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیاگیا۔پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر کے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے۔




