گوجرہ(نامہ نگار)گوجرہ میںفائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد کو شدید زخمی ۔ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو گوجرہ منتقل کر دیاگیا۔ملزمان موقع سے فرارہو گئے۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر 361ج ب کے ادیب الرحمن کی گائوں کے عثمان وغیرہ سے سابقہ رنجش چلی آرہی تھی کہ جس پرفریقین میں معمولی جھگڑا ہوگیااور عثمان وغیرہ نے اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا ملزمان موقع سے فرارہو گئے جبکہ دوسرے واقعہ میں چک نمبر424ج ب کے نقاش مسیح کو گائوں کے عمران وغیرہ نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر طبی امدادکی فراہمی جاری ہے۔ تھانہ صدر پولیس مصروف کارروائی ہے۔




