حکومت فوری طو پر پٹرولیم لیوی کا خاتمہ کرے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور یونین کونسل کے سابق وائس چیئر مین خواجہ اسداعجاز منانے کہاہے کہ غر یب عوام پر ہرہفتے پٹرول بم چلائے جا رہے ہیں کئی سو گنا مہنگائی کے بعد ا ب عام لوگوں کی قوت خرید نہیں رہی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر پیٹرولیم لیوی کا خاتمہ کرے اور قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جا ئے ۔ ردعمل میں انہوں نے کہا کہ لیوی اور ناجائز ٹیکس ختم کرنے کے بجائے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ اضافہ متوسط اور غریب طبقے کی کمر توڑ کر رکھ دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ انڈسٹری اور کاروبار کو برباد کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی مہنگی بجلی اور گیس نے پہلے ہی ہر چیز کی قیمت میں آگ لگائی ہوئی ہے اب عوام کو زندہ درگور کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں