سمندری روڈ کی ری ماڈلنگ سے ٹریفک روانی بہتر ہو گی

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نے سمندری روڈ کی ری ماڈلنگ ، اسے سگنل فری کوریڈور بنانے اور ناولٹی پل اور ڈی ٹائپ چوک میں 5.50کلومیٹر طویل انڈر پاس کی تعمیر کیلئے کام شروع کرانے پر وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز اور ڈویژنل کمشنر محترمہ مسرت جبیں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے پر 3191.870ملین روپے کی لاگت آئے گی اور اسے تقریباً ایک سال کی مدت میں مکمل کر لیا جائے گا۔ فاروق یوسف شیخ نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گھنٹہ گھر کی بحالی کے علاوہ جھنگ بازار میں سہولتوں کی فراہمی پر بھی میونسپل کارپوریشن 399.02ملین جبکہ امین پور بازار پر 203.67ملین روپے خرچ کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں