تحصیلدار صفدر آباد کا معاہدہ کی خلاف ورزی پر طلبی کانوٹس

صفدرآباد(نامہ نگار)تحصیلدار صفدرآبا د نے سائل محمد رفیق ولد عبد الغنی اوڈھ کی درخوا ست پر کارروائی کرتے ہوئے معاہدہ کی خلاف ورزی کرنے پرظفر اقبال ولد علی محمد سکنہ سعید نگر صفدرآباد کو طلبی نوٹس جاری کر دیا۔محمد رفیق نے تحصیلدارصفدرآباد کو درخواست دی کہ اس نے سعید نگر صفدرآباد کے رہائشی ظفر اقبال سے ایک پلاٹ کا سودا کیا جس کا باقاعد ہ اشٹام لکھا گیا،کچھ رقم نقد ادا کر دی بقایا رقم کا کہا گیا کہ 22 اپریل2026 ء کو اداکر دی جائے گی جو کہ اشٹا م کی لاسٹ ڈیٹ تھی۔اس دوران سائل نے کئی بار ظفر اقبال سے کہا کہ باقی رقم لے لو اور پلاٹ کی رجسٹری کروا دو لیکن مسئلہ حل نہ ہوا،ٹال مٹول ہوتی رہی ۔اب اشٹام کی مقررہ تاریخ گزر چکی لیکن تا حال بات لٹکی ہوئی ہے ۔درخواست پر تحصیلدار صفدرآباد نے کارروائی کرتے ہوئے ظفر اقبال کو طلب کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں