فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ہاسٹل میں مقیم گور نمنٹ کالج یونیور سٹی کے طالبعلم نے گلے میں چادر ڈال کر خود کشی کر لی’ جھنگ بازار پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کیتفتیش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ جھنگ کا رہائشی 24سالہ امجد ولد شہباز گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں زیرتعلیم تھا اور جی سی یونیورسٹی کے بالمقابل المکہ ہاسٹل میں رہائش اختیار کر رکھی تھی، گزشتہ شام اس نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر گلے میں چادر ڈال کر چھت والے پنکھے سے جھول گیا جب اس کے دیگر ساتھی ہاسٹل آئے تو پنکھے کے ساتھ لٹکتی امجد کی نعش دیکھ کر ہاسٹل انتظامیہ اور پولیس کو اطلاع کی۔ طالب علم کی خودکشی کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ جھنگ بازار اور ڈی ایس پی بھی موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔




